اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کےلئے ماحول دوست اقدامات کئے جا رہے ہیں، فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات گیم چینجر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی پولیٹیکل کونسلر بریڈلے پارکر سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور لیگل ایجوکیشن سسٹم کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے فکر مند ہیں۔ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تشویشناک صورتحال ہے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لئے ماحول دوست اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر انرجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ