اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے بیانات پر پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں التوا کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل کمر درد کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، ڈاکٹروں نے درخواست گزار کے وکیل کو دو ہفتوں کے لیے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وکیل کی علالت کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔ درخواست کے ساتھ وکیل کی میڈیکل رپورٹ بھی لف کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ قوسین فیصل نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف بیان دینے سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے وکیل کو کیس کی تیاری کرکے آنے کا حکم دیا تھا۔
درخواست دائر
عمران اور پی ٹی آئی کے اداروں کیخلاف بیانات پر پابندی کی درخواست، وکیل علیل، التواءکی اپیل
Sep 08, 2022