حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)کسان بورڈپاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے ایران اورافغانستان سے پیازاورٹماٹر درآمد کرنے کے حکومتی فیصلہ کوخوش آئند قراردیتے ہوئے بھارت سے ان اشیاء کی درآمد کی کسی بھی تجویزکو یکسر مسترد کیا ہے ۔ بھارت ہمار ازلی دشمن ہے جس کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں جبکہ 6ستمبر1965 کولاہورپرقبضہ کی ناپاک کوشش بھی کرچکا ہے جس پر پاکستانی قوم اورمسلح افواج کی طرف سے منہ توڑ جواب دینے کی خوشگواریاد آجکل ملک بھر میں منائی جارہی ہے۔