اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے پروٹیکٹر آف امیگرنٹس کلیئرنس کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کے مشکور ہیں جن کی ذاتی کوششوں اور دلچسپی سے یہ اہم کام مکمل ہوا۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کیبنٹ کمیٹی فار لیجسلیٹو بزنس نے رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ ای- پروٹیکٹر کا ترمیمی رولز کابینہ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد ای پروٹیکٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ ای پروٹیکٹر کا مقصد پورے عمل کو صاف، شفاف اور آسان بنانا ہے۔
فیصلہ