یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور توجہ فرمائے


مکرمی: اب جب کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے مین کیمشن سمیت ملک بھر میں قائم اپنے تمام کیمپسز میں بی ایس پروگراموں میں داخلے شروع کر دیے ہیں تو اب سالانہ داخلواں کے بجائے ششماہی داخلے بھی شروع کر دے کیوں کہ دیگر ہم عصر یونیورسٹیاں پر چھے ماہ بعد ہر سمسٹر کے آغاز کے موقع پر نئے داخلے کرتی ہیں۔ لہذا یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور بھی ہر چھے ماہ کے بعد بی ایس سطح کے نئے داخلے کیا کرے۔ کیوں کہ سالانہ امتحانات کے نتائج کے بعد والے طالب علم ستمبر میں ہونے والے سالانہ سطح کے داخلوں میں چانس لے لیتے ہیں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کو بھی سال میں دو مرتبہ بی ایس کے داخلے جاری کرنا چاہتے۔ ایچ ای سی بھی اس طرف توجہ دے تو محروم طلبہ و طالبات کی داد رسی ہو جائے گی۔
(ارشاد علی، اٹک 03005607303)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...