قوم کواچھائی کی طرف جانا ہوگا:اختر اقبال ڈار

Sep 08, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی مبینہ مقبولیت پی ڈی ایم کی معاشی ناکامیوں اور خامیوں کی وجہ سے ہے اس وقت پاکستان میں کم برائی اور زیادہ برائی کی جنگ نہیں ہے بلکہ قوم کو اچھائی اور برائی کی تمیز کر کے اچھائی کی طرف جانا ہوگا نوجوان نسل کو سہانے خواب دکھا کر عمران خان نے پہلے نیا پاکستان اور اب حقیقی آزادی کی جنگ کا خواب دکھایا ہے عمران خان کی دھمکیوں الزامات اور پاک فوج کو تقسیم کرنے پاکستان کو دیوالیہ کرانے جیسے اقدامات پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں اور پارٹی کارکنوں کو بھی آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں کہ پاکستان کے ساتھ ہیں ۔

مزیدخبریں