وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا عالمی یوم خواندگی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے۔عالمی یوم خواندگی پر آج سب کو پڑھانے کے عزم کااعادہ کرتے ہیں ۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے پنجاب میں 20 سال قبل لٹریسی ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا اعزاز مجھے عطا کیا - صوبہ بھر میں سکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کےلئے ہر ممکن اقدام کریں گے ۔ معاشرے کے نظر انداز طبقات کو بنیادی تعلیم اور فنون سے آراستہ کرنے کے لئے ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے- لٹریسی جیسے اہم محکمے کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا لیکن اب ہم اس پر پوری توجہ دیں گے۔ میرے سابقہ دور کےپنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کو ملکی اور بین الاقوامی ہر فورم پر سراہا گیا۔ پنجاب میں مفت کتابیں اور بچیوں کےوظائف کا آغاز بھی ہم نے کیا تھا۔