وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا نیوی ڈے پر پیغام جاری کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے ہمیشہ بہادری کی داستانیں رقم کیں۔ پاک فوج،فضائیہ اور بحریہ پر پوری قوم کو ناز ہے۔ وطن عزیز کی سمندری حدود کے دفاع کے لئے پاک بحریہ کے جانبازوں کی داستانیں شجاعت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاک بحریہ نے دشمن کوناپاک ارادوں سمیت نیست و نابود کیا۔ پاک بحریہ کے ناقابل فراموش حربی کردارکو سنہری حروف سے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نیوی ڈے پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
پاک بحریہ8 ستمبر1965کے جذبے کو زندہ جاوید رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔پاک بحریہ سمیت تمام افواج کے شہداء کی قربانیوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔