واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اور آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالر کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ پینٹاگون کے مطابق امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن پاکستان کو لڑاکا طیاروں کا سامان دینے کی مجاز ہوگی۔
پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو نئی غیر ملکی فوجی فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا۔بیان کے مطابق مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرے گی۔پاکستان کو آلات کی فروخت سے خطے میں بنیادی فوجی توازن نہیں بدلے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی سسٹینمنٹ اور سپورٹ پروگرام کیلئے امریکی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا۔