اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھے جانے والے جریدے اکنامسٹ میں شائع ہونے والی دو خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں ہمارے موقف کی تصدیق کردی ہے۔
بین الاقوامی جریدے"دی اکانومسٹ" نےبھی اسی بات کی تائید کی جوہم عمران نیازی کےبارے شروع دن سےکہتے آئےہیں.حالیہ شمارےمیں جریدےنے لکھا ہےکہ کیسےعمران نیازی نےIMF سےکئے معاہدےکی دھجیاں اڑائیں اورسیلاب کواپنی سیاست چمکانےکیلئےاستعمال کررہےہیں. عمران نیازی پاکستان کونقصان پہنچا رہے ہیں
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 8, 2022
انہوں نے کہا کہ جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے پروگرام کی منظوری رکوانے کی کوشش کی اور وہ حالیہ سیلاب کی آفت کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔