پاکستان:کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 174 نئے کیسز سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی .تاہم کورونا کے 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 70ہزار 636افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 594شہری جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 14 ہزار 208  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.22 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 2لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا کے 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 60کروڑ 82لاکھ 92ہزار 301افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 64لاکھ 96ہزار462افراد جان کی بازی ہار گئے۔رواں ماہ کے آغاز میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق وائرس سے متاثرہ 42ہزار995 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 72 لاکھ 42ہزار 372 ہو گئی۔ وائرس کے 1کروڑ 71لاکھ 99 ہزار 377 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا تھا۔

ای پیپر دی نیشن