امید ہے دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد شروع کیا جائے گا:گورنر پنجاب 

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے برٹش ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات  کی۔  ملاقات میں سیلاب کی صورتحال، ماحولیات، دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ برٹش ہائی کمشنر کا پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔گورنر پنجاب نے برٹش ہائی کمشنر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

گورنر پنجاب  نے کہا کہ  وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے تمام اداروں اور صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے خطیر رقم بھی مختص کی ہے ۔

گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لیے یو کے(UK) کی طرف سے خطیر رقم کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔

گورنر پنجاب کا برطانیہ کی  Developing Countries Trade Scheme (DCTS) میں پاکستان کی برآمدات کے لیے مراعات کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

گورنر پنجاب  نے کہا کہ  امید ہے دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ جلد شروع کیا جائے گا۔

برٹش ہائی کمشنر نے پنجاب کی جامعات میں ماحولیات پر کنسورشیم بنانے کے اقدام کو سراہا۔

برٹش ہائی کمشنر  نے کہا کہ  موسمیاتی تبدیلیوں سے یو کے سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے ۔  ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلیوں پہ کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن