امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے اگلے 6 ماہ تک بجلی کے بل معاف کرے۔سراج الحق نے کہا کہ سیلابی علاقوں میں تعفن سےخطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں، لیکن ادویات اور طبی عملہ کی شدید کمی ہے۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، حکومتیں متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کریں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے کسانوں کا بڑا نقصان ہوا، کسانوں کی کھڑی کھیتیاں اور مویشی پانی میں بہہ گئے، حکومتیں کسانوں کو منظورشدہ اقسام کے بیج کی مفت فراہمی یقینی بنائے۔سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے اگلے 6 ماہ تک بجلی کے بل معاف کئے جائیں، اور سرکاری امداد کی شفاف تقسیم یقینی بنائے جائےانہوں نے کہا کہ تقسیم شفاف نہ ہوئی تو حکمران ذمہ دار ہونگے۔
سیلاب سے متاثرہ افراد کے 6 ماہ تک بجلی کے بل معاف کئے جائیں، سراج الحق
Sep 08, 2022 | 22:20