ضمنی انتخابات ملتوی کرنےپر بلاول بھٹو بھی ناراض

Sep 08, 2022 | 22:26

پاکستان پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےسوال کیا ہے کہ ’عمران خان آخر کب تک لاڈلہ رہے گا؟انہوں نے لکھا کہ ’میرے ملتان، کراچی کے امیدوار ضمنی انتخابات کے اچانک التوا سے مایوس ہوئے ہیں وہ اپنے حلقے میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔‘بلاول بھٹو نے لکھا کہ ’اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی آخری لمحات میں پی ٹی آئی کو الیکشن سے فرار کا راستہ مہیا جاتا۔‘واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں شیڈول 13 حلقوں کے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات بارشوں اور سیلابی صورتحال کےباعث ملتوی کیےگئے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11ستمبر، 25ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کیے جا رہے ہیں اور الیکشن کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔

مزیدخبریں