ملتان:ملتان جلسے میں عمران خان نے انکشاف کیا کہ حکومت میں تھا تو مشورےدیئےجاتے تھے کہ اپوزیشن کوساتھ لےکرچلواب کہا جارہاہے کہ اسمبلی میں چلےجاؤں اورمعاملات حل کرو۔انہوں نے ایک بار پھر اس بات پرزور دیا کہ ہرکسی سےبات کرنےکیلئےتیارہوں مگرچوروں سےبات نہیں ہوسکتی۔ عمران خان نے حکومت کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پاکستان تحریک انصاف کےجلسےدیکھ کرپریشان ہوگئے اور ضمنی الیکشن کا میچ چھوڑ کر بھاگ گئے۔ملتان میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات ملتوی کئے جانے پر کہا کہ ان کو خوف ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات ہوجاتے تو یہ ہار جاتے، میں نو حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑرہا ہوں ، جس کا نتیجہ 0-9 آئیگا۔عمران خان نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں انصاف کی جنگ ہورہی ہے،جب تک طاقتورکوقانون کےنیچےنہیں لائیں گے، قوم آزاد نہیں ہوگی، تھانوں میں ظلم ہوگا،زمینوں پرقبضےہونگے،کمزورآدمی پس جائےگا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان جلسے میں کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کےباوجود عوام کو بڑا ریلیف دیا، ہم ہیلتھ کارڈ لائے، احساس پروگرام کےذریعے ہم نےغریبوں کی مدد کی، لوگوں کو گھربنانےکیلئےسود کےبغیر قرضےدیئے، اب قوم نے وعدہ کرناہے کہ ہم نےان چوروں سےچھٹکاراحاصل کرناہے اور آئندہ الیکشن میں ان چوروں کو ووٹ نہیں دینا۔
عمران خان کو اب کیا مشورےدیےجارہےہیں؟ملتان جلسےمیں نئے انکشافات
Sep 08, 2022 | 22:35