خاتون نے ہسپتال جاتے ہوئے ریسکیو1122کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا

خاتون نے ہسپتال جاتے ہوئے ریسکیو1122کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بلوچنی سے ڈیلیوری کیس کی ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو1122کا عملہ بروقت وہاں پہنچ کر مریضہ کو ایمبولینس میں منتقل کر رہا تھا کہ زچہ کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے طبی امداد دی گئی چونکہ ڈیلیوری میں ٹائم کم تھا اس لئے ریسکیو1122پیرا میڈیکل سٹاف نے ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروائی اور نومولود بچے بیٹے نے ریسکیو ایمبولینس میں جنم لیا زچہ و بچہ کی حالت بہتر تھی انہیں مزید علاج کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔ بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں مدد کرنے پر لواحقین نے مسرت کا اظہار کیا اور ریسکیورز کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...