شاز کی آواز شاز نامہ

Sep 08, 2023

شاز ملک

شاز کی آواز شاز نامہ"
  شاز ملک فرانس

کھنکھناتی مٹی سے پیدا ہوا بشر۔۔اس حقیر و پر تقصیر کے اندر کیسے جہان رکھے ہیں رب تعالی نے۔۔ مٹی میں محبت کا نور گھل گیا تو وہ مٹی پاک ہو گئی۔۔محبت کی مٹی سے بنا تنِ خاکی اپنی فطرت سے پرے کیسے جاﺅ۔۔ وہ تو ازل سے چاہت کے نور میں گھل کر تخلیق ہوا۔۔ مجھے لگتا ہے کہ میری تخلیق بھی کسی ایسی مٹی سے ہوئی ہے تبھی ایک بے چینی لئے کھوجتی رہی۔۔ محبت کا مفہوم عشق کی تشریح۔۔ روح کی طالب۔۔ کیا کہوں۔۔مجھے تو نور نور اور بس نور کی تلاش تھی میں اسے محسوس کرنا چاہتی تھی .. دل کے آئینے میں اسکا عکس تلاشتی تھی۔۔جسم سے پرے روح کی لطافت اور نورانیت کو دیکھنے سمجھنے اور کھوجنے کی متلاشی تھی۔۔محبت سے آگہی چاہتی تھی۔۔ وہ محبت جو روح سے منسلک ہو۔۔ پاک ہو۔۔ تب طلب بڑھنے لگی جستجو بے چینی کی سرحدوں پر آ کھڑی ہوئی۔۔ تو میں نے اسے پکارا اے رب دو جہاں۔۔ مجھے کوئی راہ دکھا۔۔ سمجھا۔۔ بتا۔۔ تو آواز آئی نور نور اور نور کی چاہ کرنے والی نادان۔۔ نور مل گیا تو سنبھالو گی کیسے۔۔ آنکھیں بہت زیادہ روشنی برداشت نہیں کر پاتیں۔۔ ایک حد سے زیادہ۔۔پہلے اپنےآپکو اس قابل تو بنا لو۔۔ دل درگاہ میں خواہشات آرزوو¿ں کا کوڑا کاٹھ کباڑ جمع کر کے دل کو نورانی دیکھنا چاہتی ہو۔۔ میں نے گڑبڑا کر شرمندگی سے سر جھکا لیا اور آنکھوں نے ندامت کے دریا بہنے لگے۔۔ کچھ دیر خاموشی رہی۔۔ پھر آواز آئی آنسوو¿ں کی جانچ کی بنا پر دل دماغ جسم کی صفائی و پاکی ممکن ہو گی۔۔ اور تب پاکی اور پاکیزگی کے معنی اشک ندامت سے وضو کرتے ہو مجھ پر کھلے۔۔ تب زبان پر اللہ رب العزت کا ذکر مٹھاس سے بھرا نام اللہ اللہ اور اللہ کا ورد بنکر رواں ہوا اور دل کی زبان میں محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام سے درود کی شہد آگیں مٹھاس گھلنے لگی تو "محبت کو محسوس کیا تو پہلی بار سمجھ آئی کہ سچی محبت جسم کے احساس سے ماورا بھی ہو سکتی ہے۔یہ لمس کی طلب سے آزاد ہوتی ہے ۔یہ آواز کی لسانیت سے پرے ہوتی ہے۔اتنی نورانی ہوتی ہے کہ چھونے کی تمنا ہی دل میں نہیں جاگتی۔تبھی مجھ پر کھلا کہ محبت جھکنا سکھاتی ہے۔سجدہ کرنا سکھاتی ہے۔عبادت کرنا سکھاتی ہے۔۔۔ یہ شرک سے ماورا ہوتی ہے۔اور یہ کھلا جس محبت میں شرک کی گنجائش نکل آئے وہ محبت ہی نہیں ہوتی۔۔ 
لعنت ہوتی ہے اور اسی لئیے اسی لئے شرک۔۔۔ شرک اسی لئیے گناہ کبیرہ ہے اور مشرک کو معافی نہں۔جب تلک شرک چھوڑ کر بارگاہ الٰہی میں سرنگوں ہو کر توبہ نہ کرے"بس دل درگاہ میں ایک فقط ایک نام اللہ کی محبت سے سر نگوں ہو کر سجدے میں جھکنا سچی محبت ہے جب میں نے یہ مانا۔ تو آنکھ کی بینائی میں نور بڑھنے لگا۔۔ روح توانا محسوس ہونے لگی۔تب میں نے محسوس کیا کہ نور کہیں باہر سے نہیں ملتا نور تو رب تعالی نے آپکے اندر ہی رکھ دیا ہے چھپا دیا ہے۔۔ پیشانی میں۔۔ آنکھ کی بینائی میں ہونٹوں پر۔ دل کی دھڑکنوں میں۔۔ہاتھوں میں انگلیوں کی پوروں میں۔۔جسم کی ہر رگ میں ۔۔ رب تعالی نے نور رکھ دیا ہے مگر ہم انسانوں کو اسکا شعور نہیں ہوتا۔۔آگہی نہیں ملتی ہم اندھیروں میں کھوج نہیں کرتے کہ روشنی کا بٹن کہاں ہے۔۔ اندھیرا دیکھ کر واپس پلٹ جاتے ہیں کہ اندھیرے میں روشنی کہاںں ملے گی کیونکہ رب تعالی نے ان اندھیروں میں روشنی رکھدی ہے۔۔ یعنی نور رکھا ہے۔۔سجدے میں زمین پر سر رکھکر اس ذاتِ واحد کی مدحت بیان کر کے جب اٹھی تو پہلی بار نور کی لہر پیشانی پر محسوس کی۔۔۔ جب کلمہ طیبہ کے نورانی الفاظ سے زبان آشنا ہوئی نور زبان میں گھل گیا۔۔ جب درود لبوں پر جاری ہو کر آنسوو¿ں کی لڑی میں پروتی گئی تو نور ہی نور انکلیوں میں اسکی پوروں میں تسبیح کے دانوں میں سرایت کر گیا۔۔ جب جب اللہ کی چاہت میں اسکی رضا کے لئیے من کو مار کر صبر کر لیا۔۔ تو نور کی لہر محسوس کی۔"نور کی چاہ کرنے والو سنو آقا صل اللہ کی چھوٹی سے چھوٹی سنت پر عمل کریں تو نور ملتا ہے۔ آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد میں درود پڑھو تو زبان نورانی ہو جاتی ہے۔آقا کی یاد میں محبت میں تڑپ کر رونے سے محبت کا نور آنکھوں میں سما جاتا ہے کہیں نفس کی نفسانیت کو کچل کر انا کو قربان کر کے عجز کا کاسہ اٹھا لیا تو نور کی لہر مل گئی۔۔ اپنے اندر دل کے سمندر میں منہ زور اٹھتی تکبر کی لہر کو عاجزی کے ساحل پر لا کر پٹخ دیا اور نہ چاہتے ہو۔ کسی کی زیادتی کو بھلا کر معاف کر دیا۔۔ تو نور ملتا ہے۔۔اللہ اکبر۔۔ کیا کیا بیان کروں اس سوہنے رب کی عطا جب نورانی الفاظ کی صورت ملتی ہے تو سچ میں نور کی لہریں میرے چاروں جانب رقصاں کرتی ہیں اور تب میں اور میرا مادی جسم نہیں رہتا تحلیل ہو کر صرف روح کے نورانی پیکر میں ڈھل جاتا ہے۔۔ جہاں صرف نور ہی نور ہوتا ہے رب کی سچی محبت کا رحمت کا ٹھاٹھیں مارتا بحر بیکراں اور آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و عشق کے سفینے پر سوار ہو کر عشاق مصطفے کی ارواح جانے کہاں چلی جاتی ہیں یہ رب تعالی جانے یا رب کا محبوب پاک۔۔۔۔ 
اصلوات واسلام علیک یا سیدی یا رسول اللہ
و علی آلک واصحابک یا سیدی یا حبیب اللہ
اصلوات والسلام علیک یا سیدی یاحبیب اللہ

مزیدخبریں