چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کے بعد قیمتوں میں کمی آنا شروع

Sep 08, 2023 | 11:46

کوئٹہ میں چینی ذخیرہ کرنے والوں کی خلاف کارروائی کے بعد چینی کی قیمت 220 روپے کلو سے کم ہو کر 190 روپے فی کلو ہو گئی۔کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، اب تک جو چینی ضبط کی گئی ہے وہ جمعے کو سرکاری نرخ پر فروخت کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تھا اور فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی تھی جبکہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر چمن کوئٹہ سے بھی آگے نکل گیا تھا جہاں فی کلو چینی 230 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔

مزیدخبریں