ایشیاء کپ، سپر فور مرحلے کے پاک بھارت مقابلے میں ریزرو دن ہوگا

 ایشیاء کپ 2023ء کے سپر 4 مرحلے میں 10 ستمبر کو پاک بھارت ٹاکرے کے لیے ایک ریزرو دن بھی رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کولمبو میں ہونے والی شدید بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ کے شیڈول پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحفظات کے بعد ریزرو ڈے شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔اگر 10 ستمبر کو پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوا تو یہ 11 ستمبر کو جہاں رکا تھا وہاں سے جاری رہے گا۔اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو پھر بھارت کو بیک ٹو بیک میچز کھیلنا ہوں گے کیونکہ ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا کا میچ منگل بروز 12 ستمبر کو شیڈول ہے۔ ایشیاء کپ 2023ء کے سپر 4 راؤنڈ کے بقیہ میچ کولمبو، سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، تاہم آنے والے مقابلوں کے دوران خراب موسم کی وجہ سے کھیل متاثر ہونے کی توقع ہے۔ دی ویدر چینل کے مطابق، کولمبو میں 17 ستمبر تک روزانہ گرج چمک کے ساتھ طوفان کی توقع ہے۔             

ای پیپر دی نیشن