لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2017 کے بعد ایک بار پھر بی پی ایل کھیلنے کیلئے تیار، سٹار کرکٹر نے رنگ پور رائیڈرز کےساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں،بابر اعظم نے آخری مرتبہ 2017 میں سلہٹ سکسرز کی جانب سے بی پی ایل کے میچز کھیلے تھے، بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کے احسان اللہ بھی رنگ پور رائیڈرز کا حصہ ہوں گے، معاہدے کی سائننگ کا انکشاف ٹیم کے سوشل میڈیا منیجرنے ذاتی اکاﺅنٹ پر کیا۔