گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )خطے کی اقتصادی ترقی میں ”گوجرانوالہ بزنس سنٹر “کی شراکت داری ناقابلِ تردید ہے ،میڈ اِن گوجرانوالہ انکلوژر کی تعمیر اور کامیابی گوجرانوالہ تاجر برادری کی کامیابی ہے، اِن خیالات کا اظہار چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سنٹرا حمد اکرام لون نے میڈ اِن گوجرانوالہ انکلوژر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا، صدر گوجرانوالہ چیمبر آ ف کامرس شیخ فیصل ایوب،سینئر نائب صدر حمیس گلزار،ڈائریکٹر عثمان باجوہ موجود تھے ۔