ڈالر کی گرتی قیمت سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا:شیخ فیصل ایوب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں ڈالر کی حالیہ گرتی ہوئی قدر اور پاکستانی روپے میں استحکام کو انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات نگران حکومت اور اعلیٰ قیادت کی ٹھوس حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے گرتی ہوئی ڈالر کی قیمت سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا، ملک پر عائد قرضوں میں اربوں روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن