قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور میں دو مختلف واقعات میں کرنٹ لگنے سے ایک ڈیڑھ سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔بنگلہ کمبواں قصور کا 28 سالہ نوجوان رمضان گھر کی بجلی ٹھیک کر رہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ گاو¿ں احمد پورہ کے رہائشی جاوید کا بیٹا ڈیڑہ سالہ شعبان گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ واش مشین سے کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔