میاں انجم نثار کی ایف پی سی سی آئی کے معاملات میں بے ضابطگیوں کے الزامات کی مذمت

لاہور (کامرس رپورٹر )چیئر مین بز نس مین پینل میاں انجم نثارنے ڈائریکٹر جنر ل ٹر یڈ آرگنائز یشن کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے معاملات میں بے ضابطگیوں کے بے بنیاد الزامات اور بلاجواز خط کی سخت مذمت کی ہے۔مزید برآں، ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کی قانونی حیثیت اور ان کے فرائض کی ادائیگی میں بے جا سوالات اٹھانے کو بددیانتی، مداخلت پر مبنی اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔وہ دسمبر 2021 میں ہونے والے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کی ساکھ پر سوال اٹھانے کے انداز پر بہت حیران ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن