لاہور (نیوز رپورٹر)قومی کرکٹر،گ±گلی ماسٹر عبدالقادر (مرحوم) کی چوتھی برسی پر منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ گوشہ درود میں شعبہ پبلک ریلیشنز کی زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ۔ عبدالقادر (مرحوم)کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں عبدالقادر (مرحوم) کے صاحبزادوں سلمان قادر،رحمان قادر،ان کی اہلیہ،بیٹیوں،بیٹیوں پوتوں،نواسوں اورنواسیوں نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں قومی کرکٹر عمر اکمل کی اہلیہ بھی شریک ہوئیں۔ سابق منیجر پی سی بی اظہر زیدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے ادارہ کے منتظمین مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ عبدالقادر جتنے بڑے کرکٹر تھے اتنے بڑے انسان بھی تھے۔