لاہور (خصوصی نامہ نگار)حضرت داتا گنج بخشؒ کے980ویں سالانہ عرس کی تقریبات کے دوران زائرین و عقیدت مندوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح،دربار شریف کے،گرد و جوار میں سکیورٹی انتظامات کی سخت مانیٹرنگ،کڑی نگرانی، سکیورٹی کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی معمولی کوتاہی برداشت نہیں، پولیس،قومی رضا کار اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران مستعد ہیں۔ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہرصورت فوقیت اور اہمیت دی جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار سیّداظفر علی ناصر اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتا گنج بخشؒ کے عرس مبارک کے سلسلہ میں سکیورٹی و دیگر انتظامات کی چیکنگ کیلئے دورے کے موقع پر کیا۔
حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کڑی سکیورٹی
Sep 08, 2023