لاہور(سپورٹس رپورٹر)مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے 30لاکھ کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ سپورٹس نے ارشد ندیم کیلئے 30 لاکھ روپے انعام کی رقم کا اعلان کیا ۔اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ ارشد ندیم سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کی پذیرائی کیلئے کام کررہے ہیں۔ سپورٹس سیکٹر کو مستحکم کرنے پر کام کررہے ہیں، پنجاب انڈونمنٹ فنڈ کا اجرا جلد کیا جارہا ہے۔پنجاب میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے۔ تمام کھلاڑی جذبے اور لگن سے محنت کریں، حکومت پنجاب آپ کی سرپرستی کرےگی۔