اسلام آباد(خبرنگار) سینیٹ سیکرٹریٹ نے پیپلز پارٹی کی جانب سے ایوان بالا کا اجلاس بلانے کے لیے جمع کرائی گئی ریکوزیشن میں بعض دستخطوں کو مشکوک قرار دیدیاسینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 27اراکین کے دستخط کے ساتھ ریکوزیشن جمع کرائی گئی شہادت اعوان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر دنیش، عطاالرحمان اور شفیق ترین نے اپنے دستخط شامل نہ کرنے کا کہا جبکہ رضا ربانی، پلوشہ خان، روبینہ خالد، شمیم آفریدی، محمد اکرم کے دستخط میچ نہیں کرتے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے اجلاس بلانے کے لیے جمع کرائی گئی ریکوزیشن قواعد پر پوری نہیں اترتی یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے جڑانوالہ واقعے پر بحث کے لیے چند روز قبل سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی