126.2 ارب کے 4میں سے 2منصوبے ایکنک کو منظوری کےلئے بھیجنے کی سفارش

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) نے 126.2 ارب روپے کی مالیت کے چار منصوبوں میں سے دو منصوبے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کو منظوری کےلئے بھیجے کی سفارش کر دی ۔ان منصوبوں کی منظوری جمرات کو سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، ڈاکٹر جہانزیب خان نے دی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، ظفر علی شاہ، چیف اکانومسٹ، ڈاکٹر ندیم جاوید، ممبران پلاننگ کمیشن اور مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ فورم نے 55.97 ارب روپے کی مالیت کا تھر کول ریل کنیکٹیویٹی کا منصوبہ ایکنک کو منظوری کیلئے بھیجنے کی سفارش کر دی ۔وزارت ریلوے اس منصوبے کی سرپرستی کرنے والی ایجنسی ہے۔ منصوبے کا بنیادی مقصد تھر کول مائنز اور پورٹ قاسم کو نئے ریل لنکس کے ذریعے ریلوے سے جوڑنا ہے اور بڑھتی ہوئی معیشت کی ضرورت کے مطابق بڑی تعداد میں نقل و حمل کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ فورم نے 60.208 ارب روپے کی مالیت کا گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا منصوبہ بھی ایکنک کو منظوری کیلئے بھیجنے کی سفارش کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...