لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جناح ہاﺅس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گئی۔ ایف بی آر‘ سٹیٹ بنک اور کمشنر لاہور سے روپوش رہنماﺅںکی جائیدادوں اور اکاﺅنٹس تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے خط لکھ کر تفصیلات مانگی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 24 جولائی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید‘ اعظم سواتی کے اشتہار جاری کئے۔ میاں اسلم اقبال‘ حماد اظہر و دیگر کے اشتہار بھی جاری ہوئے۔عمران کشور نے خط میں لکھا کہ عدالت نے ملزمان کو ایک ماہ میں پیش ہونے کی مہلت دی مگر پیش نہیں ہوئے۔ ملزمان کی اے ٹی سی میں دفعہ 88 کے تحت جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کی ضرورت ہے۔
جناح ہاﺅس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماﺅں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
Sep 08, 2023