فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون کو اغوا کے بعد ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 5 ج ب سے ملزم بالا اسلحہ کے زور پر (ن) بی بی کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر واقع خالی مکان میں لے گیا اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ بعد ازاں اسے گاﺅں کے نزدیک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔