گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) اےف آئی اے کی ٹےم نے سادہ لوح شہرےوں کو غےرقانونی طورپر بےرون ممالک بھجوانے والے تےن ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بڑی تعداد مےں پاسپورٹس، سٹےکرز، مختلف سٹےمپ سمےت دےگر جعلی ٹرےول ڈاکو منٹس بر آمد کر لئے۔ اسسٹنٹ ڈائرےکٹر اےف آئی اے نصر عباس گوندل کی سربراہی مےں ٹےم نے ٹرسٹ پلازہ مےں چھاپہ مار کارروائی کی۔ سادہ لوح شہرےوں کو غےر قانونی طور پر اٹلی، جرمنی، سپےن و دےگر ممالک بھجوانے کاجھانسہ دےکر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے تےن ملزمان اےاز، حامد اور محمود کو گرفتار کر لےا جبکہ اےف آئی اے کی ٹےم نے ملزمان کے قبضہ سے بڑی تعداد مےں پاسپورٹس، سٹےکرز، مختلف سٹےمپ سمےت دےگر جعلی ٹرےول ڈاکومنٹس بھی برآمد کر لئے ہےں۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائرےکٹر اےف آئی اے عمران رانجھا کا کہنا تھا کہ ملزمان جو کہ شہرےوں کو غےر قانونی طورپر بےرون ممالک بھجوانے کےلئے 30سے 35لاکھ روپے وصول کرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلےا گےا اور ملزمان کے دےگر ساتھےوں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہےں۔