جکارتہ (نوائے وقت رپورٹ) انڈونیشیاءکے علاقے بالی میں چیئر لفٹ کو حادثہ پیش آ گیا جس سے پانچ سیاح ہلاک ہو گئے۔ عرب میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابوترا تفریح گاہ کی چیئر لفٹ کی فولادی کیبل ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا، ہلاک سیاحوں میں دو مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔