اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وزےر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے گورنر سندھ محمد کامران ٹےسوری اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الگ الگ ملاقاتےں کےں ،گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری کی نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت صوبے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،درےں اثنا نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکینے ملاقات کی ،ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو سراہانگران وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کو معاشی خوشحالی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل سے آگاہ کیا، سعودی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا،سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے، پاکستان کے ساتھ دو-طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا، فریقین کا علاقائی استحکام اور خوشحالی کیلئے باہمی اقتصادی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کےا اور باہمی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کےا،نگران وزیر خزانہ نے پاکستان کی مسلسل سپورٹ اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔