شہدائے ختم نبوت کا سلام، اسلام اقلیتوں کا سب سے بڑا محافظ: چناب نگر میں 36 ویں انٹرنیشنل کانفرنس

چناب نگر (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں 36ویں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس میں ملک کے مختلف شہروں، قصبوں و دور دراز علاقوں سے مجاہدین ختم نبوت و عشاقان ختم نبوت وعاشقان رسول کی قافلوں کی صورت میں آمد ہوئی ہے۔ چناب نگر کی فضا نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور ختم نبوت زندہ باد، پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھی۔ کانفرنس کی افتتاحی نشست سے مقررین نے خطاب میںکہا کہ سویڈن و جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، اسلام اقلیتوں کا سب سے بڑا محافظ ہے، سانحہ جڑانوالہ قابل مذمت ہے، ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، ختم نبوت کے شہیدوں اور وطن کے نظریہ و جغرافیہ کے تحفظ کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سات ستمبر اپنے آقاﷺ سے وفا و محبت کی تجدید و عزم کا دن ہے، قانون ناموس رسالت کے متعلق آئینی دفعات کا ڈٹ کر دفاع کریں گے۔ امت مسلمہ کے مشترکہ عقائد و نظریات پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور سودا بازی کرنے والے دونوں اسلام اور ملک کے ساتھ مخلص نہیں۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ قادیانیوں نے اپنی جداگانہ وآئینی حیثیت کو تسلیم نہ کر کے ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رکھا ہے، قادیانی گروہ مسلمانوں کے حقوق غصب کررہا ہے، اسلامیان پاکستان نے ہمیشہ عشق رسولﷺکی لازوال داستانیں رقم کی ہے۔ رہنما محمد انس اعظم طارق نے کہا کہ بیرونی قوتوں کے ایجنٹ قومی وحدت و ملکی استحکام کے خلاف خوفناک سازشیں کررہے ہیں،جن کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں،ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے،افواج پاکستان و دفاعی ادارے وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔اہلِ اسلام کی طرف سے مرزا مسرور احمد سمیت تمام قادیانیوں کو دعوت اسلام دیتے ہیں کہ وہ کفر کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کی آغوش میں آجائیں تاکہ روزِ محشر ساقی کوثرﷺ کی شفاعت کے مستحق بن سکیں۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ہم تک اسلام اصحاب رسول کی قربانیوں سے پہنچا ہے،صحابہ امت کیلئے معیار حق ہیں،منکرین ختم نبوت کے خلاف پہلا اجماع عہد صدیقی میںصحابہ کرام ؓ کا تھا۔ مولانا محمد رمضان علوی نے کہا کہ قادیانیت دنیاکابدترین فتنہ ہے اس فتنہ کوبے نقاب کرنا اور انگریز سامراج کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا ہمارے اکابرین کا عظیم کارنامہ تھایہ ہماری سعادت ہے کہ ہم ختم نبوت کے مشن کے ساتھ منسلک ہیں،ختم نبوت کی دعوت کو دنیاکے کونے کونے تک پہنچایا جائے گا۔ شبان ختم نبوت کے امیر مولانا سید انیس احمد شاہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے اس کی عظیم عمارت جس بنیاد پر قائم ہے۔ آئین پاکستا ن میں قادیانیت کے بارے میں دفعات کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئے گا، 1974کی قومی اسمبلی کے ممبران اور تحریک ختم نبوت کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا، اس وقت کی اسمبلی کا عظیم کارنامہ ہے، جمعیة علماءاسلام کے رہنما مولانا ملک خلیل احمد اشرفی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی ضمانت ہے جس پر اسلام کی بنیاد قائم ہے،اسلام اور پاکستان لازم ملزوم ہیں۔ مولانا گلزارا حمد آزاد نے کہا کہ عرب و عجم دنیا کے ہر کو نے میں منکرین ختم نبوت کا تعاقب جا ری رکھیں گے، سات ستمبر کو سرکا ری سطح پر یوم ختم نبوت کے طور پر منایا جائے اور عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ ناظم مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ سات ستمبرکے فیصلے کو امت مسلمہ کی طرف سے قومی و ملی، جذبہ سے یاد رکھا جائے گا۔ مولانا قاری احسن رضوان عثمانی نے کہا کہ ختم نبوت کے غیر متنازعہ اور مشترکہ مسئلہ کو فرقہ واریت سے جوڑنے کے لئے یہودی و قادیانی ایجنٹ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ مولانا عمر عثمان نے کہا کہ ناموس رسول عقیدہ ختم نبوت کی پاسبانی جانیں لٹانے والے شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مولانا قاری عبدالرحمان تبسم، مولانا قاری عبدالحمید حامد، محمد حنیف مغل، قاری ابوبکر صدیق مدنی، مولانا اعظم فاروق، حافظ محمد مقبول، مولانا عبداللہ رشیدی، مہر محمد ریاض، سید نور الحسن شاہ و دیگر نے کہا کہ ملک کی سول و ملٹری بیو رو کریسی کلیدی عہدوں پر بیٹھے ہوئے قادیانی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ مولانا سعد کامران نے قادیانیت کے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔

ای پیپر دی نیشن