سابق بھارتی کپتان پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے معترف

Sep 08, 2023 | 15:55

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ یونٹ کو دنیا کا بہترین ’نیو بال اٹیک‘ قرار دیدیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر کا کہنا ہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فاسٹ باؤلرز کا مقابلہ ہوتا ہے لیکن موجودہ دور میں پاکستانی دستہ کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ مہلک ثابت ہورہا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اعلیٰ درجے کے پیسرز کا مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے، وہ اچھی رفتار سے گیند کو دونوں طرف سوئنگ اور سیم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ورلڈ کپ میں کسی بھی بلےباز کو انہیں کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔ایشیاکپ میں تینوں پاکستانی پیسرز نے تین میچوں میں اب تک 23 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو بھارت میں ہونے ورلڈکپ سے قبل ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھارہے ہیں۔روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی پیسرز نے گروپ میچ میں ٹاپ آرڈر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا تاہم میچ بارش کی نذر ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

مزیدخبریں