چاول کی عالمی قیمتیں 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے چاول کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی .جس کی وجہ سے چاول کی عالمی قیمتیں15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ایف اے او کے مطابق اگست میں چاول کی قیمتوں میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا.بھارت کی چاول کی برآمدات پر پابندی کی مدت پر غیریقینی صورتحال قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی۔
یاد رہے بھارت نے جولائی میں سفید چاول کی برآمدات پرپابندی کا اعلان کیا تھا۔