پاکستانی گلوکارہ کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے بڑ ااعزاز اپنے نام کرلیا ہے ، انہیں کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوار سے نوازا گیا ہے ۔ 

کینیڈا میں منعقد ایک تقریب میں حکومتِ کینیڈا کی جانب سے پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے شازیہ منظور کوکوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے دِل و جان سب کچھ حاضر ہے اور پاکستانی دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، یہ امر بھی میرے لے باعثِ افتخار ہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد ارکان بھی کینیڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اعزاز پر حکومتِ کینیڈا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بڑی عزت کی بات ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن