لاہور(سپورٹس رپورٹر) پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹ حیدر علی دس ستمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ حیدر علی نے کہا کہ ٹوکیوگیمز کی طرح اس بار بھی گولڈ میڈل جیتنے کی پوری کوشش کی لیکن نصیب میں برونز میڈل ہی تھا۔ حیدر علی نے چار تھرو فاول قرار دیئے جانیپر موقف اختیار کیا کہ جس جگہ کھڑے ہوکر ڈسک پھینک رہے تھے وہ بہت زیادہ ملائم نہیں تھی۔ تھرو کرتے وقت پائوں درست طریقے سے گھومنے کے بجائے پھنس رہا تھا۔ پاکستان میں جس جگہ ٹریننگ کرتا رہا وہ کافی ملائم تھی۔
پیرالمپکس کے میڈلسٹ حیدر علی پرسوں اسلام آباد پہنچیں گے
Sep 08, 2024