لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹینس اسٹار اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدرقومی ٹینس سٹار اعصام الحق ٹائیفایڈ کا شکار ہوگئے، بارباڈوس کیخلاف ڈیوس کپ ٹای میں شرکت کے امکانات مشکوک ہو گئے۔ ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے پاکستان ڈیوس کپ ٹیم گزشتہ روزاسلام آباد سے بارباڈوس روانہ ہوئی جہاں وہ 14ستمبر کو میزبان حریف کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی میں مدمقابل ہوگی۔