لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب کے دوران بدنظمی، نوجوان سٹیج پر چڑھ گئے، کھلاڑیوں کی جانب سے انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب کے دوران کھلاڑیوں نے انتظامیہ پر برہم ہوتے ہوئے میراتھون انتظامیہ کیخلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ نوجوان سٹیج پر بھی چڑھ گئے۔ انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا کہ ریس شروع ہونے کے بعد دوڑ کے دوران لوگوں کے شامل کیا گیا۔ میراتھون فراڈ تھی من پسند لوگوں کو آگے بھیجا گیا، ٹوکن کا کھیل کھیلا گیا۔کھلاڑیوں کی جانب سے الزامات سامنے آنے کے بعد مشیر وزیر اعلیٰ برائے کھیل فخرجہان نے بے نظمی کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔ محمد قاسم نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور محمد اختر دوسرے نمبر پر آئے۔
پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب میں بدنظمی، نوجوان سٹیج پر چڑھ گئے
Sep 08, 2024