بچیکی : سبزی منڈی میں گندگی کے ڈھیر‘ آڑھتی ‘ خریدار پریشان 

بچیکی (نامہ نگار) سبزی منڈی میں ہر طرف کیچر اور گندگی کے ڈیروں سے تعفن پھیلنے لگا۔ سبزی منڈی کے آڑھتی اور خریدار پریشان ہو گئے۔ بچیکی جڑانوالہ روڈ پر سبزی منڈی میں پانی کا نکاس نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی کھڑا ہونے اور گلے سڑے پھلوں،سبزیوں کے کچرے سے تعفن پھیل رہا ہے جس سے سبزی منڈی کے آڑھتی اور خریداروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ سبزی منڈی میں لیٹرینیں عرصہ دراز سے بند پڑھی ہوئی ہیں، مین سولنگ ٹوٹنے اور اس میں گڑھے پڑنے سے بارش کا پانی کھڑا ہونے سے مچھروں کی افزائش ہونے کا بھی خدشہ ہے جس سے ڈینگی مچھر بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرنیوالی مارکیٹ کمیٹی ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں آڑھتیوں اور خریداروں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی کی دیواروں کے پاس اور اس کے اندر سے کچرے کو اٹھایا جائے اور منڈی کے اندر بند لیٹرینوں کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن