شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شیخوپورہ کی مستعدی کے باعث امسال پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کی شرح گزشتہ سالوں کی نسبت نہایت بہتر اور پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں نمایاں رہی ہے اس ہدف کے حصول کی خاطر ای ٹی او سید معین شاہ کی طرف سے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا اور ریکوری کیلئے تشکیل دی گئی ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا گیا فیلڈ ملازمین کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ریکوری کی تفصیلات کی رپورٹ آگاہی کیلئے باقاعدگی سے پیش کریں تاکہ ریکوری کے عمل کو مزید موثر بنایا جاسکے، ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید معین شاہ کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کیلئے کئے گئے اقدامات کے موثر و سود مند نتائج برآمد ہوئے ہیں ٹیکسز ریکوری ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے ماتحت افسران و عملہ مستعدی سے امور ذمہ داری سرانجام دے رہا ہے۔
ٹیکسز ریکوری ہماری اولین ترجیح ہے: سید معین شاہ
Sep 08, 2024