کوٹ رادھا کشن ( نمائندہ نوائے وقت) نامعلوم افراد نے 40 سالہ فرقان اسلم کو جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مین چھانگا مانگا روڈ نجی سپیریر کالج کے قریب فرقان اسلم کی دکان تھی مقتول اپنی دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ نا معلوم افراد نے نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کر کے اس کو قتل کردیاریسکیو 1122 نے نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی قتل کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ و ہسپتال پہنچ گی اور ضروری کارروائی شروع کر دی پولیس زرائع کے مطابق قتل کسی دشمنی کا شاخسانہ نظر آتا ہے ۔