شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ 8ستمبر کا جلسہ ملکی سیاست کا رخ متعین کرے گا دھاندلی کی پیداوار حکومت کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے حکومتی اقدامات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہیں ان سے کوئی موثر تبدیلی نہیں آئے گی کیونکہ عوام کی فلاح و بہبودحکمرانوں کی ترجیح نہیں، پی ٹی آئی کی جمہوری جدوجہد کو روکنے کا حکمرانوں کا مقصد اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے مگر عوام اب حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔