پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی ترجمان ہے: میاں لیاقت علی 

Sep 08, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر و سابق ضلعی نائب ناظم میاں لیاقت علی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کا مزدور مہنگائی کی چکی میں بری طرح سے پس رہا ہے، بجلی، گیس مہنگی ہونے سے ملیں اورکارخانے بند ہورہے ہیں جس سے مزدور مسلسل بے روز گار ہو رہے ہیں ایک طرف بجلی، گیس و پٹرولیم مصنوعات کے نرخ روز بروز بڑھ رہے ہیں تو دوسری طرف عوام کا جان و مال محفوظ نہیں جرائم کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے جس پر حکومت کو خصوصی توجہ دینا ہوگی،میڈیا سے گفتگو کرتے میاں لیاقت علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی ترجمان ہے ۔

مزیدخبریں