پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کی نیپرا کے ٹیرف میں اضافے کی مذمت 

Sep 08, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے نیپرا کی طرف سے چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی کے نرخوں میں 1.75 روپے فی یونٹ اضافے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس اضافے سے صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، جس سے صنعتی شعبے کو پہلے سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسوسی ایشن کا خیال ہے کہ اس اضافے سے سٹیل کی صنعت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے جو پہلے ہی بلند پیداواری لاگت، خام مال کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور شدید مسابقت کی وجہ سے اہم چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے۔ اضافی مالی بوجھ بہت سے سٹیل پگھلانے والوں کو پیداوار کم کرنے پر مجبور کر دے گا۔

مزیدخبریں