فاسٹ کیبلز کا شجر کاری مہم کیلئے روٹری کلب ، محکمہ جنگلات پنجاب کیساتھ اشتراک

لاہور(کامرس رپورٹر) فاسٹ کیبلز نے روٹری کلب لاہور کارپوریٹ اورمحکمہ جنگلات پنجاب کے اشتراک سے ایک شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے ،جس کا مقصدپاکستان میںپائیداری اور ماحولیاتی تحفظ کا فروغ ہے۔اس مہم کا باضابطہ افتتاح فاسٹ کیبلز کے منیجنگ ڈائریکٹر کمال میاں نے کیا اور ایک سر سبز اور زیادہ مستحکم پاکستان کیلئے کمپنی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اس اقدام کے تحت فاسٹ کیبلز نے 3ہزار پوددوںکے عطیہ کیلئے گرانٹ فراہم کی ہے،جس سے ایک صحت مند ماحول کے فروغ کیلئے اس کے عزم کو تقویت ملے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن