پاکستان، عقیدہ ختم نبوتؐ کے دفاع کیلئے پوری قوم  متحد :ہشام الٰہی ظہیر

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر، چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی کی اپیل پر ملک بھر میں ’’گولڈن جوبلی ختم نبوتؐ اور فتنہ قادیانیت‘‘ کے حوالے سے سیمینارز، ریلیوں کا انعقاد۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر، علامہ طارق محمود یزدانی، حافظ ذاکر الرحمن صدیقیکے علاوہ دیگر نے گولڈن جوبلی ختم نبوتؐ کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا چیف جسٹس آف پاکستان مبارک ثانی کیس کا جلدی تفصیلی فیصلہ صادر فرمائیں۔ دفاع پاکستان، عقیدہ ختم نبوتؐ کے دفاع کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا چاہئے۔ عقیدہ ختم نبوتؐ  کا ہر محاذ پر تحفظ کرینگے۔ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹا یا جائے۔ عقیدہ ختم نبوتؐ، ناموس رسالتؐ  قوانین کا ہر صورت تحفظ کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن