لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کا دورہ ضلع مظفر گڑھ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب جاوید اختر محمود کے ہمراہ ضلع مظفرگڑھ پہنچے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہمت کارڈ سکیم کے تحت افراد باہم معذوری کی خود اپنے ہاتھوں سے ویریفیکیشن کی۔ ضرورت مند افراد باہم معزوری کو ہمت کاٹ کیلئے رجسٹر کیا۔ ملتان کے بچوں کی سکول بس دیکھی خود جا کر گفتگو کی۔ بچوں سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کیلئے ایک ویڈیو میسج بھی ریکارڈ کیا۔